Advertisement

اس اسرائیلی فوجی نے فلسطینی بزرگ خاتون کو پانی دے کر مسلمانوں کے دل جیت لیے لیکن حقیقت ایسی نکلی کہ آپ کا دل پسیج جائے

 
غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیابھر میں مسلمانوں نے عید الفطر کی خوشیاں منالیں لیکن کشمیراور فلسطین کے مسلمانوں کی یہ عید بھی صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے گزری ہیں ، عیدالفطر کے موقع پر اس بزرگ خاتون کی تصویر نے خاصی شہرت حاصل کرلی جسے گزشتہ سال اسرائیلی فوجی اہلکار نے پانی پلاکر سر میں گولی مار دی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری اور شیلنگ کے دنوں میں ایک اسرائیلی فوجی 74سالہ بزرگ خاتون غلیاابوردا کے پاس پہنچا اور اسے چندگھونٹ پانی پلایا اوراس خاتون کیساتھ دوسرے فوجی نے اس کی ایک تصویر لی جس کے سامنے آتے ہی ہلچل مچ گئی لیکن اس کے بعد ایسی کہانی سامنے آئی کہ جس کا کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔
فلسطینی انفارمیشن سنٹر کے مطابق اسرائیلی درندے نے فوٹو بنانے کے بعد ایک میٹر کے فاصلے سے بزرگ خاتون کے سرمیں گولی مار دی اور اسے خون میں لت پت مرتادیکھتارہا۔
الاقصیٰ ٹی وی کے ایک صحافی احمد قدیح نے بتایاکہ خاتون خان یونس شہر کے مشرقی علاقے میں بھائی کے گھر کے قریب اپنی مدد آپ کے تحت ایک کمرے کے مکان میں رہائش پذیر تھی اور اسرائیلی فوجیوں کی اس بربریت کے بعد ایک ٹیلی ویژن رپورٹ بھی بنائی تھی ، گولی مارنے کے بعد اسے فوجی تڑپتادیکھتے رہے حتیٰ کہ وہ ساکت ہوگئی،خاتون کی کوئی اولادنہیں تھی ۔