واشنگٹن (نیوز ڈیسک)اگر یہ کہا جائے کہ انگریزی لفظ OKدنیا میں سب سے زیادہ
استعمال ہونے والے الفاظ میں سے ایک ہے تو بے جا نہ ہو گا۔ بات بات پر
OKبولتے ہو ئے آپ نے کبھی سوچا کہ اس کا مطلب کیا ہے
دراصل یہ لفظ پرانی انگریزی کے دو الفاظ" Oll Korrect"کا مخفف ہے جن کا
مطلب ہے "سب ٹھیک ہے"۔ انیسویں صدی کے وسط میں امریکی شہرو ںبوسٹن اور
نیویارک میں غیر روایتی الفاظ کا استعمال عام تھا اور بڑے لفظوں کومختصر کر
کے بولنا بہت پسند کیا جا تاتھا ۔اس دور میں" You know"کی جگہ KYاور" Oll
wright" کی جگہ OW جیسے مخفف عام استعمال کئے جاتے تھے ۔اگرچہ ان میں سے
اکثر مخفف وقت کے ساتھ ختم ہو گئے ،مگر ایک سیاستدان کی وجہ سے OKکا
استعمال جاری رہا۔یہ سیاستدان وین بورین تھے جن کا عرف عام "Old
Kinderhook"تھا اور ان کے ساتھی اور کارکن انہیں مختصر ًاOKکہتے تھے
اورانہوں نے ایک OKکلب بھی بنارکھاتھا۔اگرچہ اس لفظ کا تعلق سیاست سے توختم
ہو گیالیکن "سب ٹھیک ہے" یا" ٹھیک" کے معنوں میں اس کا استعمال اب بھی بڑے
پیمانے پر کیا جاتا ہے ۔